bad news for facebook users

فیس بک صارفین کے لیے انتہائی بری خبر ،اب کچھ چھپا نہیں رہا

نیویارک (نیوز ڈیسک) فیس بک نے بالآخر وہ متنازعہ پرائیویسی پالیسی نافذ العمل کر دی ہے جس کے متعلق دنیا پہلے ہی تشویش میں مبتلا تھی۔ اب آپ فیس بک کے استعمال کے دوران اگر کوئی بھی اور ویب سائٹ وزٹ کریں گے اور اس ویب سائٹ پر جو بھی دیکھیں یا سنیں گے تو فیس بک اس کا مکمل ریکارڈ رکھے گی اور اس کی بنیاد پر آپ کی فیس بک فیڈ اور ٹائم لائن میں اشتہار بھیجے گی۔
  مثال کے طور پر اگر آپ فیس بک میں لاگ ان ہونے کے دوران کوئی غیر مناسب ویب سائٹ وزٹ کر بیٹھتے ہیں تو فیس بک کو اس کا مکمل علم ہو گا اور اس کی بنیاد پر آپ کے پاس کوئی فحش اشتہار بھی آ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی کے سامنے شرمندگی بھی اٹھانا پڑ سکتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کسی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو فیس بک اسے دیکھ کر آپ کو خرید و فروخت کے اشتہار بھیجنا شروع کر دے گی۔ اگر آپ اپنے موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تو فیس بک یہ دیکھ سکے گی کہ آپ کون کون سی ایپ استعمال کرتے ہیں غرضیکہ ہر بات پر نظر رکھی جائے گی۔ آپ Adblock Plus جیسے ایڈآن انسٹال کر کے فیس بک کی جاسوسی سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں مگر آپ کی زیادہ تر سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس جاسوسی سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب آپ دیگر کوئی بھی ویب سائٹ وزٹ کریں تو فیس بک سے لاگ آﺅٹ ہوں ورنہ جاسوسی بھی جاری رہے گی اور آپ کو ہر طرح کے اشتہارات بھی بھیجے جائیں گے

1 comment:

  1. Do you need to increase your credit score?
    Do you intend to upgrade your school grade?
    Do you want to hack your cheating spouse Email, whatsapp, Facebook, instagram or any social network?
    Do you need any information concerning any database.
    Do you need to retrieve deleted files?
    Do you need to clear your criminal records or DMV?
    Do you want to remove any site or link from any blog?
    you should contact this hacker, he is reliable and good at the hack jobs..
    contact : cybergoldenhacker at gmail dot com


    ReplyDelete

thats good and usefull

Powered by Blogger.